پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل، عمر ایوب کا آفس سے سامان کی چوری کا الزام

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکرٹریٹ ڈی سیل کر دیا۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ دفتر سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کر لیے گئے۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آفس کو سیل کرنے کو کالعدم قرار دیا تھا۔ تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو 22 جولائی کو سیل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا تھا۔ کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے۔ چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینوئل الارم سسٹم نصب کریں گے۔ جبکہ عمارت کے باروچی خانے (کچن) کی حفاظت کے لیے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر آویزاں کیے جائیں گے اور عمارت میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ دفتر ڈی سیل ہونے پر صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کر کے لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو۔ رؤف حسن کے پرس سے پیسے نکال کر لے گئے۔ آئی جی، سی ڈی اے چئیرمین و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ جب تک یہ اپنی نوکریاں کریں گے۔ ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی۔ بہت سے لوگوں کو معافیاں مانگتے دیکھا مگر ان کو معافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے فائر ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہاں چار ٹانگوں والے چوہے گھومتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.