حکومت کا مصنوعی ذہانت کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق اے آئی پالیسی کا مسودہ 5 اہم نکات پر مرتب کیا جا رہا ہے۔ سماجی تیاری، قومی اے آئی فنڈ کا قیام اور ٹیکنالوجی کو اے آئی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

عوام میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے گی۔ سماجی ترقی کے ڈیٹا اور کمپیوٹیشنز کے بنیادی ڈھانچے کو متحرک کرنے کے لیے قومی سطح کے اقدامات پالیسی کو بین الاقوامی معیارات اور سماجی روایات کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت مارکیٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور رجحانات کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسودے کی تیاری میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کی جائے گی اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے کر مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد اسے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.