چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں اضافہ

image

چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد مقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

وزارت صنعت وپیداوار نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے قیمتوں پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ڈالر مہنگا، یورو، پاؤنڈاور ریال سستے

ریٹیل پرائس 145.15 روپے سے بڑھ کر 147.71 روپے کلو تک پہنچ گئی۔وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی قیمت میں دو روپے چھپن پیسے فی کلو اضافے کا نوٹس لے لیا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے قیمتوں پر وضاحت طلب کر لی گئی۔دستاویز میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کیلئے چینی کا ایکسپورٹ کوٹہ معطل کرنے کا عندیہ دیدیا۔برآمدی چینی کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی اور شوگر ایڈوائزی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.