اسلام آباد میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد زخمی

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ دامن کوہ کے قریب پیش آیا جہاں گجرات سے سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کی گاڑی چڑھائی چڑھتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

خوش قسمتی سے گاڑی کھائی میں گرنے سے بچ گئی۔ حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: محرم الحرام کے دوران شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں، پولیس چیف

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.