ملک کے مختلف علاقوں میں 3 دن بارش کا امکان، الرٹ جاری

image

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 3 دن میں درمیانے درجے کی اربن و فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر بارش 50 سے 100 ملی میٹر اور اس سے زائد ہو سکتی ہے۔ جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کی وجہ سے ملک کے شہری علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دوچار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کےتقریباً دو پچاس افسران اور اہلکاروں کا آئس اور ہیروئن کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کا موجب بننے والے عمل کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔

این ڈی ایم اے نے مسافر اور سیاحوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط کی جائے۔ بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.