ہمیں ہمارا حق مل گیا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے، بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارا حق ہمیں آخرکار مل گیا، یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، چیف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین میں ترامیم کا راستہ روک دیا۔ یہ دو تہائی اکثریت لے کر آئین میں ترامیم کرنے جارہے تھے، یہ چاہتے تھے ہماری سیٹیں ہم سے چھین لی جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھا کس طرح ملک میں جمہوریت کو پامال کیا گیا، سب نے دیکھا پی ٹی آئی کو کس طرح الیکشن سے باہر کیا گیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی مضاحقہ نہیں کہ جسٹس منصور نے فیصلہ سنایا، عوام آج نوافل ادا کریں، اللہ کا شکرادا کریں۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے، انشاءاللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا، چیف الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہوجائیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما رہنما کنول شوزب بولیں کہ پوری دنیا نے دیکھا کس طرح ملک میں جمہوریت کوپامال کیا گیا۔ سب نے دیکھا پی ٹی آئی کو کس طرح الیکشن سے باہر کیا گیا، ہمارے ساتھ نانصافی ہوئی تھی، عدالتیں انصاف کے نظریے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.