پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت

image

پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علما اسلام کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات طے پاگئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علما اسلام (جے یو آئی)کے درمیان اتحاد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا چکی ہے، دونوں پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا اور دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں مولانافضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔

شیر افضل مروت کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

پی ٹی آئی اورجے یوآئی نے5،5رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں، جے یوآئی سربراہ مولانافضل الرحمان اتوارکوعمرہ ادائیگی کے بعدوطن واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے تاہم اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے ۔

ان کا بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونی چاہیے، ان کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اعتراض نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.