ایران کے سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

image

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کی ہدایات کر دیں۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیادیں فراہم کر دی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں شہید ہونے والوں کے لیے انصاف کی تلاش کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشت گردوں کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ اقدام پر پچھتاوا ہوگا۔ اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.