ترکش طیارے کا پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا

image

نیویارک: ترکش ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا۔ طیارے کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکش ایئر لائن سئٹل سے استنبول جارہی تھی کہ اس دوران 59 سالہ پائلٹ ایلسیہن بے ہوش ہو گیا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ طبی امداد دینے کے باوجود طیارے کے کیپٹن کو ہوش نہیں آیا۔ جس کے بعد کو پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیئے اور نیویارک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی۔

پرواز نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ سیئٹل سے پرواز کے 8 گھنٹے بعد طیارہ نیویارک میں اترا۔ آنجہانی پائلٹ 2007 سے ترکش ایئرلائنز کے ساتھ منسلک تھا۔

ترجمان کے مطابق پائلٹ نے 8 مارچ کو مکمل طبی معائنہ کروایا تھا جس میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارتی جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کی تحقیقات کا مطالبہ

ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر پائلٹس کو ہر 12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے۔ جبکہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر 6 ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.