اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، ایران میں انتقام کی علامت سمجھا جانیوالا سرخ پرچم لہرا دیا گیا

image

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد ایران کی  قم کی مسجد میں انتقام کی علامت سمجھا جانے والا سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔

اس سے قبل 2020 میں بھی پاسداران کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں موت کے بعد قم کی مسجد جمکران میں سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

ایرانی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تین روزہ ( 31 جولائی سے 2 اگست) قومی سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.