پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا۔ شیرافضل مروت کا نوٹیفکیشن اصلی ہے اور جاری ہوچکا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،لیکن وہ اسکے باوجود پارٹی ڈسپلن کیخلاف بیانات دیتے رہے ، جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔
شیر افضل مروت کو بار بار نوٹس دیئے گئے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کونکالنے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا،بلکہ ان کی منظوری کے بعد شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالا گیا۔ کسی رکن کو نکالنا پارٹی کااندورنی معاملہ ہوتا ہے، ڈسپلن کی بنیاد پر کسی رکن کو نکالنا پارٹی کاحق ہوتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کا نوٹیفکیشن اصلی ہے جو جاری ہوچکا ہے۔