این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو3 غیر ملکی سیاحوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی

image

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فوری الیکشن لیتے ہوئے 3 غیر ملکی سیاحوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اطالوی اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سیاح محفوظ مقام پر ہیں اورمتاثرہ علاقے سے دور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں،این ڈی ایم اے کی جانب سے فینہ پُل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے متوقع خطرے سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 25 اگست تک مون سون کے متوقع شدید سپیل کی ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کر رہا ہوں، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، ریسکیو و ریلیف کے ادارے، دریائے چناب کے کیچمنٹ ایریا اور بارشوں سے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار شہروں میں عوام کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا و ریسکیو، نکاسی آب، ادویات، خیمے و دیگر امدادی اشیا کی ترسیل کیلئے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں و سیلابی صورتحال سے متوقع طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو صورتحال سے مکمل آگاہ رکھا جائے۔

نہروں، ندی نالوں اور دریا کے گرد متوقع سیلابی ریلوں کو روکنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو ہر پل صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے این ڈ ی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن کے بارے میں آگاہی پہنچے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.