فیض حمید نے اکتوبر میں مجھ سے معافی مانگی،اسحاق ڈار

image

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک معجزہ تھا، اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم کا انکشاف کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں، غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہیے، گندی سیاست نے اس ملک کا برا حال کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.