وزیر داخلہ کا مستونگ کے شہید ڈپٹی کمشنر کے خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے کا اعلان

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے خاندان کو 2 کروڑ روپے اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ گزشتہ روز مستونگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی رہائشگاہ پہنچے۔ آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے والد، بھائیوں اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اور ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔ شہید کے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی دیا۔

انہوں نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے شہید کے والد کو خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کسی کی جان کا نعم البدل نہیں۔ بلکہ شہید ذاکر بلوچ کے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے حقیر سی کاوش ہے۔ شہید ذاکر بلوچ کے اہلخانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے شہید کے والد کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے حوصلہ مند والد پر فخر ہے۔ جنہوں نے تمام بیٹوں کواعلیٰ تعلیم دلوائی۔ شہید بیٹے کے والد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چھوڑ کردوسری پارٹی جوائن کرنے والے دوبارہ پارٹی میں نہیں آئیں گے ،فردوس شمیم نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ فرض شناس، محنتی اور بہادر افسر تھے۔ جنہوں نے شہادت کا اعلی رتبہ پایا اور شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ یاد رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.