تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی، اسپل ویز کھول دیئے گئے

image

اسلام آباد: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی۔ جس کے بعد اسپل ویز کھول دیئے گئے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 549 فٹ ہو گئی۔ جس کی انتہائی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا۔

20 اگست تک تربیلا ڈیم ایک فٹ خالی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ارسا نے وافر پانی کی دستیابی کے باوجود ڈیم ایک فٹ خالی رکھنے پر واپڈا سے وضاحت طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق ارسا نے جی ایم تربیلا کو 19 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

ارسا نے وضاحت طلب کی ہے کہ واپڈا نے بروقت ڈیم نہ بھر کر کس کی سہولت کاری کی۔ ڈیم بھرا رہنے سے سرپلس پانی کی صوبوں میں مساوی تقسیم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری

ذرائع کے مطابق 8 لاکھ کیوسک تک سرپلس پانی اسپل ویز اور پاور ہاس کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے۔ بروقت تربیلا ڈیم نہ بھرنے سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے آنے والا پانی نشیبی علاقوں کو بھیجا جائے گا دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.