تاجروں کا حکومتی تاجر دوست اسکیم کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

image

اسلام آباد: تاجروں نے حکومتی تاجر دوست اسکیم کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے فیلڈ فارمشنز نے تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس وصولی کے لیے تاجروں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیئے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں نے شدید پریشانی کا اظہار کر دیا۔

ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ایڈوانس ٹیکس طلب کیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے اجرا پر چھوٹے تاجر اور دکان دار اس لیے پریشان ہیں کہ ہر مہینے کی 15 تاریخ تک تاجر دوست اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 16.86 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

دوسری جانب تاجروں نے حکومتی تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

تاجر برادری نے تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا اور اس مقصد کے لیے تاجروں کے دونوں دھڑے ایک ہو گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.