روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

image

ماسکو: روس میں 7.2 شدت کے طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ حکام نے سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے شمالی ساحلی علاقوں سمیت پیٹروپاولوسکی کمچٹکا نامی شہر اس طاقتور زلزلے کے مرکز کے قریب تھا۔ جس کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے اس شہر میں زیادہ محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق زلزلہ شہر سے 55 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18 میل تھی۔ طاقتور زلزلے کے جھٹکے 100 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ، ریاستی سلامتی کا سابق افسر 3 کروڑ ریال کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ ریسکیو عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق طاقتور زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ایمرجنسی اتھارٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ زیادہ تر آفٹر شاکس ناقابل فہم ہیں۔ لیکن ہم پوری طرح الرٹ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.