عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کروا دیا

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست فارم جمع کروا دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں مطلع کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن 2024 لڑنے کے لیے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے، ہم ایک تاریخی مہم کے لیے سب کے تعاون کے منتظر ہیں۔

2024ء کی بہترین جامعات میں پاکستان کی 15 یونیورسٹیاں شامل

قبل ازیں برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، اب عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کر دی ہے۔

عمران خان کی سہولت کاری ، اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی تفتیش

عمران خان نے آکسفورڈ سے  1975 میں فلسفہ، سیاست اور اقتصادیات میں اپنی ڈگری مکمل کی، آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کی نشست 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.