شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو تھپڑ دے مارا: جنید خان کا بڑا انکشاف

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ گلوکار اور اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اداکارہ صنم سعید کو تھپڑ مارا تھا۔

حال ہی میں جنید خان نے ساتھی اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

دورانِ انٹرویو اداکار نے ایک سیگمینٹ کے دوران 2012ء کی مقبول ڈرامہ سیریل ’متاعِ جان‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ صنم سعید کو ہدایت کار مہرین جبار کے کہنے پر حقیقت میں تھپڑ مارا تھا۔

جنید خان کے مطابق مہرین جبار چاہتی تھیں کہ مذکورہ سین حقیقت سے قریب تر ہو، اس لیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارننے کے لیے کہا گیا تاہم ابتداً انہوں نے مذکورہ سین ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا لیکن جب صنم سعید نے بھی اصرار کیا تو اصل تھپڑ مارنا پڑا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا سین حقیقتاً ریکارڈ نہیں کروایا۔

دورانِ انٹرویو انہوں اداکارہ حبا بخاری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے حبا بخاری سے ’نہ‘ کرنا سیکھنا ہے، انہیں کسی چیز کو منع کرنے کا فن خوب آتا ہے جو مجھے نہیں آتا، جس کی وجہ سے اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.