راولپنڈی ٹیسٹ: محمد رضوان اور سعود شکیل کی مضبوط شراکت کے سامنے بنگلہ دیشی بولرز بے بس

image

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 128 اور سعود شکیل 141 رنز بنا وکٹ پر موجود ہیں۔

جمعرات کو میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے کیا۔

پاکستان کے پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں صائم ایوب، شان مسعود، بابر اعظم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا جس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 15 منٹ پہلے شروع کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں نجم الحسین شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمار داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن میراز، شوریفُل اسلام، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.