راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ، محمد رضوان کے 150 رنز

image

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 393 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 152 اور سلمان علی آغا 15 رنز بنا وکٹ پر موجود ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل

جمعرات کو میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے کیا۔

دوسرے دن کا آغاز سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے کیا اور دونوں بیٹرز دن کے پہلے اوور سے ہی مضبوط دکھائی دیے۔

محمد رضوان اور سعود شکیل نے لمبی اور مضبوط پارٹنرشپ قائم کی جس کے دوران بنگلہ دیشی بولرز بے بسی کی علامت بنے رہے۔

240 رنز کی اس شاندار شراکت کے دوران محمد رضوان اور سعود شکیل نے اپنی اپنی سینچریاں بھی مکمل کیں۔

سعود شکیل نے 261 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 141 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کو پانچویں وکٹ 354 کے ٹیم سکور پر ملی جب سعود شکیل مہدی حسن میراز کی گیند کو کھیلتے ہوئے سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ 

محمد رضوان اور سعود شکیل نے لمبی اور مضبوط پارٹنرشپ قائم کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کے پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب اور سعود شکیل شامل ہیں۔

میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا جس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 15 منٹ پہلے شروع کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں نجم الحسین شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمار داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن میراز، شوریفُل اسلام، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.