بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ

image

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اوردیگر اراکان کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ اس فیصلے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے3 روپے 9 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی

خیال رہے کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بعض ممالک کے ویزا فری سفر کے علاوہ دیگر مراعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش کی سابق حکمراں جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی این پی نے کہا ہے کہ بھارت کا بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو پناہ دینا بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت کی یہ حرکت بنگلہ دیش میں جمہوریت کے تسلسل کی راہ میں دیوار بن رہی ہے۔

پارٹی نے کہا کہ بھارتی قیادت شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف مختلف جرائم کے الزامات کے تحت 31 مقدمات کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع ہو سکے۔

علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کارکنوں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

شیخ حسینہ واجد پر قتلِ عام اور انسانیت سوز جنگی جرائم کے یہ مقدمات طلبہ تحریک کی بھرپور کامیابی اور عوامی لیگ کے اقتدار کی بساط لپیٹے جانے کے بعد دائر کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.