’جہاز میں بم ہے،‘ ٹوائلٹ سے ٹِشو پیپر برآمد ہونے پر ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

image

ممبئی سے تھرووننتھاپورم جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی657 کے مسافر چار گھنٹے تک اس وقت پھنسے رہے جب جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جمعرات کو مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 135 افراد نے صبح سات بج کر 50 منٹ پر زمین پر لینڈ کیا جب ایئرپورٹ پر پوری طرح سے ہنگامی انتظامات مکمل کر کے کریش ٹینڈر گاڑیاں پہنچا دی گئی تھیں۔

جہاز کے زمین پر اترنے کا وقت 8 بجے کے قریب تھا، تاہم جہاز کے زمین پر اترتے ہی اسے ایک طرف لے جایا گیا اور مسافروں کو باہر نکالا گیا۔

بم یا پھر پھٹنے والے مواد کے شبے میں جہاز اور سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔

جہاز میں موجود مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی اور ہر ایک سے یہ چھان بین کی گئی کہ دھمکی آمیز ٹشو پیپر کس نے رکھا تھا؟

اس سارے عمل میں چار گھنٹے سے زائد کا وقت لگا اور اس دوران تمام مسافر ایئرپورٹ پر ہی پھنسے رہے۔

تحقیقات کے بعد حکام نے یہ بیان جاری کیا کہ یہ بم کی اطلاع جھوٹی تھی اور یوں فلائٹ کے مسافروں کو 12:45 پر ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت ملی۔

دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ ٹشو پر یہ دھمکی آمیز پیغام فلائٹ کے مسافروں میں سے ہی کسی ایک نے بیت الخلا میں لکھ کر رکھا تھا۔

حکام یہ معلوم نہیں کر پائے کہ اس کے پیچھے کون تھا البتہ پولیس کو ایک مسافر پر شک ہے کہ ٹشو پیپر اس نے رکھا تھا۔

خبر کے مطابق اس واقعے کی وجہ سے دوسری پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔

اس سے قبل جہاز کے پائلٹ نے صبح 7:30 پر ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ انہیں جہاز کے ٹوائلٹ سے ٹشو پیپر ملا ہے جس میں جہاز میں بم موجود ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.