سری لنکا کا 35 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

image

کولمبو: سری لنکا نے یکم اکتوبر سے سعودی عرب کے شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کی وزارت سیاحت کے مشیر ہارین فرنینڈو نے ویزہ فری ملک کا اعلان کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر اعلان کیا۔

سری لنکا ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے سعودی عرب تیسرا بڑا ملک ہے۔

رواں برس 27 سے 29 مئی تک ریاض ٹریول فیئر 2024 میں سری لنکا نے سیاحتی مصنوعات کی نمائش کی جسے بڑی کامیابی ملی۔ سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر امیر اجواد کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جنرل اہرن ہالیوا عہدے سے مستعفی

سری لنکا نے سعودی عرب کے علاوہ دیگر 34 ممالک کے شہریوں کے لیے بھی ویزا فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن میں برطانیہ، چین، امریکہ، بھارت، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، اسپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، متحدہ عرب امارات، نیپال، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، جمہوریہ چیک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مئی 2022 میں سری لنکا ڈیفالٹ کر گیا تھا اور معاشی بحران کے باعث عوام نے صدارتی محل، حکومتی شخصیات کے گھروں، پارلیمنٹ اور دیگر مقامات ہر دھاوا بول دیا تھا جس پر حکومتی ارکان کو ملک سے بھاگنا پڑا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.