اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

image

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے والد اور مفتی محمود سے متعلق ذکر کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ قاضی فائز عیسی نے مفتی محمود کے واقعے کا حوالہ دیا جب وہ قاضی عیسیٰ کی تعزیت پر گئے۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے یہاں کی روایات ہیں، غم اور خوشی میں جانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شخصیات کا احترام اور اختلاف کے باوجود بھی احترام ہماری اقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پوراعتماد کا ووٹ لے لیں ، گورنر خیبر پختونخوا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے معاشرے سے یہ روایات اور چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں عدالت آمد پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.