جلسہ نہ کرنے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والے علی امین اپنا وعدہ پورا کریں، امیر مقام

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پاس پی ٹی آئی ورکروں کو دینے کے لیے پیسے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ پانچ ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کے لیے دیئے گئے۔ خیبر پختونخوا کی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے بجائے اسلام آباد پر حملے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ وہ اب اپنا وعدہ پورا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کیلئے خیرات نہیں چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

امیر مقام نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور پھر رات کو کیا بات کرتے ہیں؟

وزیر سیفران نے کہا کہ اسلام آباد پر حملہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہو گی۔ علی امین گنڈا پور وزیراعلی نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.