پاکستان 40 خاندانوں کا نہیں، جنہیں بچانے کیلئے ملک کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے، گوہر اعجاز

image

فیصل آباد: سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان صرف 40 خاندانوں کا نہیں ہے۔ 40 خاندانوں کو بچانے کے لیے پورے ملک کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیئے۔

سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پورے پاکستان کی صنعت کا دل ہے۔ صنعتکار ہونے کے ناطے اندازہ ہے کہ انڈسٹری بند ہونے کا دکھ کیا ہے اور صنعتوں میں پیداواری لاگت میں 50 فیصد حصہ بجلی کا ہے۔ صنعتیں بند ہونے میں سب سے بڑا ہاتھ بجلی کی قیمتوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی کہ صنعتیں 16 سینٹ فی یونٹ پر نہیں چل سکتیں۔ میں نے صنعتوں کے لیے 9 سینٹ فی ڈالر کا ریٹ کروایا لیکن بجلی کا نظام حکومت سے نہیں چل رہا۔ ایک لاکھ کروڑ روپے آئی پی پیز کو مفت دیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں بجلی، گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں نہیں لگ رہیں، جام کمال

گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے۔ آئی پی پیز سے ایسے معاہدے کیے گئے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوئے۔ ایسے معاہدوں کے ہوتے ہوئے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور ایسے معاہدے پاکستان کی اکانومی سے خون چوس رہے ہیں۔ دنیا میں فی یونٹ 7 سے 9 سینٹ تک ریٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور صنعتکار رو رہے ہیں۔ ملک کے چاروں ستونوں کو کہتا ہوں کہ اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کا ہر گھر بجلی کی وجہ سے پریشان ہے اور صنعت کا پہیہ رکنے سے اکانومی کا پہیہ رُک جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.