بیٹے کے کمرے میں سایہ تھا اور اس نے دھمکی دی.. جنات کی دھمکی کے بعد فرح ندیم نے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

image

"جیسے انسانوں کے مذاہب ہوتے ہیں. اسی طرح جنات بھی مختلف مذاہب سے جڑے ہوتے ہیں. کچھ جنات مومن اور کچھ کافر ہوتے ہیں تو کچھ شرارتی ہوتے ہیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ فرح ندیم کا جنھوں نے حال ہی میں سماء نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنے گھر میں موجود جنات سے جڑا خوفناک حادثہ سنایا.

فرح ندیم نے بتایا کہ پہلے بیٹے کے بعد مجھے 7 برس تک کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی. پھر بڑی منتوں مرادوں سے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اس نے بچپن سے ہی گھر میں جنات اور نظر نہ آنے والی قوتوں کی موجودگی کی باتیں کرنا شروع کردی تھیں.

میرا چھوٹا بیٹا کہتا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ رات کو کوئی میرے ساتھ کمرے میں آ کر سوتا ہے. میں نے اس کی بات پر یقین نہیں کیا. پھر بیٹے کا خوف دیکھ کر اس کے کمرے میں سونا شروع کردیا تو مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہونے لگا کہ کوئی اس کے کمرے میں آتا ہے۔

ایک رات میں بیٹے کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ بیٹے نے رو رو کر مجھے نیند سے اٹھایا اور کہا کہ کوئی میرا گلا دبا رہا ہے. جب میں نے دیکھا تو ایک سایہ دکھائی دیا"

"اسی طرح ایک رات جب میں بیٹے کے ساتھ سوئی ہوئی تھی تو نظر نہ آںے والی ایک قوت نے میری ٹانگیں پکڑ لیں پھر میرا گلا دباکر دھمکی دی کہ میں کب تک اپنے بیٹے کو ایسے ہی بچاتی رہوں گی."

اس واقعہ کے بعد میں نے بیٹے کو ملک سے باہر بھیج دیا اور گھر سے جنات کا سایہ ختم کرنے کے لیے وظائف پڑھنے شروع کردیے جس کے بعد اب گھر پر جنات کا سایہ کم ہوا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts