پشین ، پولیس لائن کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق ، 5 اہلکاروں سمیت 12 زخمی

image

بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، ایک شخص جاں بحق

پولیس نے دھما کے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق اور 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہرنائی، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 18 کان کن پھنس گئے، 4 لاشیں نکال لی گئیں

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے  بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

لکی مروت ،سی ٹی ڈی کا آپریشن ،کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی پشین میں بند خوشدل خان روڈ پر بم دھماکے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ 14 اگست کو کوئٹہ میں دو دستی بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دریں اثنا ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے۔ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.