مہوش حیات نے ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا

image

مہوش حیات نے جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے معروف اداکار کا نام بتایا ہے جو جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے انتہائی موزوں ہیں،جی ہاں وہ اداکار فرحان علی آغا ہیں جو متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے انتخاب پر خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فرحان علی آغا ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے موزوں اداکار ہیں۔

حافظ قرآن ہوں اسی لئے والد نے شوبز میں آنے سے منع کردیا تھا، لائبہ خان

یاد رہے کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں نے ایک دوسرے کی بائیوپک کیلئے موزوں بالی وڈ اداکاروں کے نام بتائے تھے۔

میڈل تقریب کے بعد ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے خصوصی انٹرویو دیا، جس میں اینکر نے نیرج چوپڑا سے سوال کیا تھا کہ اگر ارشد ندیم پر بائیوپک بنتی ہے تو آپ ان کے کردار کے لیے کس اداکار کا انتخاب کریں گے؟

جواب میں نیرج چوپڑا نے کہا تھا کہ ارشد کے کردار کے لیے میرا انتخاب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے کیونکہ ان کا قد بھی ارشد ندیم کی طرح لمبا ہے۔

دوسری جانب جب نیرج چوپڑا کی بائیوپک کے حوالے سے ارشد ندیم سے سوال کیا گیا تو انہوں نے نیرج کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.