ایک میچ میں تین سپر اوور، ٹی ٹوئنٹی میں انوکھا ریکارڈ بن گیا

image

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا ریکارڈ بن گیا۔

بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوا جہاں میچ کا فیصلہ ایک کے بجائے 3 سپر اوور میں ہوا۔ بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا۔

ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔ پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا۔

معروف بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.