نمیبیا کی بدترین خشک سالی، 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

image

ونڈ ہوئیک: نمیبیا نے ملک میں درپیش بدترین خشک سالی کے باعث 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نمیبیا میں 100 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ذبح کیے گئے جانوروں کا گوشت انتہائی غذائی عدم تحفظ کا شکار لوگوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا

نمیبیا کی ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت نے کہا ہے کہ جن جانوروں کو ذبح کا فیصلہ کیا ہے ان میں 300 زیبرا، 100 نیل گائیں، 83 ہاتھی، 60 جنگلی بھینسیں، 50 جنگلی ہرن اور 30 دریائی گھوڑے (ہپوز) شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.