میکسیکو سے شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز ہچکولے کھانے لگی، سات مسافر زخمی

image

میکسیکو سے شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے ہچکولے کھانے لگی جس کے باعث سات افراد زخمی ہوئے اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بوئنگ 737 کی پرواز بدھ کو خراب موسم کی زد میں آ گئی اور اسے مجبوراً لینڈ کروانا پڑا۔ ایک شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ’یونائیٹڈ فلائٹ 1196 کا رخ میمفس کی طرف موڑ دیا گیا۔ جہاز میں سیٹ بیلٹ کے نشان آن ہو گئے۔ لینڈنگ کے بعد پیرامیڈیکس گیٹ پر موجود تھے اور ایک مسافر کو ہسپتال پہنچایا گیا۔‘

مئی میں سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز میں موسم کی خرابی کے باعث ایک مسافر ہلاک اور 71 افراد زخمی ہوئے تھے۔ طیارہ پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 54 میٹر اونچائی سے گرا اور ہنگامی لینڈنگ کے لیے بینکاک کی طرف موڑ دیا گیا۔

اگرچہ ایسی چوٹیں شاذ و نادر ہی سامنے آتی ہیں، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی موسمیاتی بحران اور موسمی تبدیلی کے پیش نظر یہ مسئلہ زیادہ سنگین اور متواتر خطرہ بن رہا ہے۔

یونیورسٹی آف ریڈنگ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں گذشتہ چار دہائیوں کے دوران 55 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ زیادہ شدید موسم عام ہو گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.