راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی عمدہ بولنگ، پاکستانی بیٹرز 274 رنز پر ڈھیر

image

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل سنیچر کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

بعدازاں شان مسعود 57 اور صائم ایوب 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا مڈل آرڈر ناکام رہا اور سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان 29 اور آغا سلمان 54 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد 9 رنز ہی بنا سکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ’میچ میں فتح کے لیے بےچین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔‘

یاد رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے جبکہ دو میچوں کی یہ سیریز ورلڈ چیمپیئن شپ کے تسیرے مرحلے کا حصہ ہے۔

پہلا روز

 جمعے کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

پاکستان کا سکواڈ

شان مسعود(کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ پاکستانی سکواڈ میں شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا سکواڈ

نجم الحسین شانتو(کپتان )، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا بنگلہ دیشی سکواڈ کا حصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.