پاکستانی قوم نے ہمیشہ بدی کا ساتھ دیا، سیاست میں مجھے مسترد کردیا، طاہر القادری

image

تحریک منہاج القران کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ بدی کا ساتھ دیا ہے جس کا نقصان پوری قوم ہی بھگت رہی ہے۔

ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے کئی دفعہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کیوں لے لی تو میرا یہ جواب ہوتا ہے کہ میں ایک سادہ طبعیت انسان ہوں اور سیدھی اور سچی بات کرتا ہوں، حقیقت یہ ہے کہ سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کردیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ڈیڑھ سال تک سیاست کا جو حال میں نے دیکھا تو اس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہوکر دین کی خدمت کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمانی سیاست بھی کی اور احتجاجی سیاست بھی کی لیکن مجھے عوام نے سیاست میں قبول نہیں کیا۔ دینی خدمت کے لیے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ بہت شاندار رہا کیونکہ گزشتہ 7 سالوں میں دینی تحقیق و تصانیف کا 70 فیصد کام کینیڈا میں رہ کر کیا۔

انہوں نے اس دوران ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس قوم میں برائی، ناانصافی، ظلم اور کرپشن ہو رہا ہو اور وہ قوم ان تمام برے کاموں کے خلاف نہ اٹھے اور نہ ہی کسی کے بلانے پر لبیک کہے تو اس قوم پر اللّٰہ کا عذاب نازل ہوتا ہے اور اس قوم کے لیے اللّٰہ کے مقرب بندے بھی دعا کریں گے تو ان کی دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.