ڈومیسٹک فرسٹ کلاس پیسرز ریکارڈز میں میر حمزہ کا پہلا، شاہین کا آخری نمبر

image

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں میر حمزہ پہلے جبکہ شاہین شاہ آفریدی آخری نمبر ہیں۔

فہرست کے مطابق ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں میر حمزہ نے سب سے زیادہ 112 میچز کھیلتے ہوئے 442 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ خرم شہزاد 48 ڈومیسٹک میچز میں 136 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں تیسرا نمبر محمد علی کا ہے جنہوں نے 39 ڈومیسٹک میچز میں 146 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ چوتھے نمبر پر نسیم شاہ موجود ہیں جو 15 میچز میں 54 وکٹیں لے چکے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیشی بلے باز شاہینوں کے آگے بے بس، 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

شائقین کرکٹ کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اب تک صرف 9 ڈومیسٹک میچز کھیلے ہیں اور 40 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.