کراچی سے راولپنڈی کیلئے سر سید ایکسپریس روانہ

image

پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کیلئے سر سید ایکسپریس چلا دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے، ٹرین رات 9 بجے کراچی سے روانہ ہو کر اگلے روز رات 9بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع کا انتخاب

ترجمان نے بتایا کہ ٹرین راولپنڈی سے دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر1بجکر50منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کیلئے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی اور ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی۔

ترجمان کے مطابق سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً 3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ سی ای او ریلویز نے کہا کہ اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

خیال رہے کہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.