پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بار پھر کمی کا امکان٬ کتنے روپے کا فرق آئے گا؟

image

اس بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ کمی مسلسل چوتھی بار ہوگی۔

15 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے۔

اس اعتبار سے موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو حکومت پاکستان کی جانب سے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.