پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دانیال عزیز پر فرد جرم عائد

image

سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر پولیس کو دھکمیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

گندم کے موجودہ بحران میں ن لیگ کی حکومت برابرکی ذمہ دار ہے،دانیال عزیز

واضح رہے کہ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔

یاد رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر وہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے تھے ، الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.