سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچا دی ، 35 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

image

طاقتور سمندری طوفان یاگی نے ویتنام پہنچ کر وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، درجنوں افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویتنامی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ویتنام میں طوفان سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

سمندری طوفان اسنیٰ کا اثر کمزور، محکمہ موسمیات کا دسواں الرٹ جاری

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے محکمہ موسمیات نے ملک کے متاثرہ علاقوں میں آج بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سمندری طوفان سے چین میں 4 اور فلپائن میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.