علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

image

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایک روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا افسر وزیر اعلیٰ اور منتظمین کو متنبہ کرنے اور وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے گیا تھا جس پر اُسے بیٹھا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید پکڑا گیا تو بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید پھانسی کے پھندے پر ہوں گے، فیصل واوڈا

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور اراکین قومی اسمبلی نے علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن سے شام کے بعد سے رابطہ نہیں ہوا اور وہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہیں۔

بیرسٹر سیف نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا اور کہا کہ وہ پشاور میں نہیں اور اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے لیے گئے تھے۔ شام کے بعد سے اُن سے اور اسٹاف سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.