عوامی اعتماد کو بحال کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیر خزانہ

image

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو گا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھ کر ملک کو لیڈ کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 240 ملین لوگوں کو ہم جوابدہ ہیں اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ٹیکس اس لیے نہیں دیں گے کہ ٹیکس اتھارٹی پر یقین نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں کرنسی مستحکم ہے جبکہ مہنگائی سنگل ڈجٹ میں آگئی ہے۔ جولائی اور اگست میں برآمدات بھی بہت بہتر ہوئی ہیں۔ اگر ہم ادارہ جاتی اصلاحات لے آتے ہیں تو یہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا آخری پروگرام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکیوں نے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری نکال لی، اسٹیٹ بینک

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب تک ہم اعتماد نہیں لاتے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے لوگوں کے ردوبدل کرنا شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبوں میں قرض بڑھا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھنا ہو گا اور ملک کو پرائیویٹ سیکٹر لیڈ کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن والی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ جب تک ہم عوام کا اعتماد ٹیکس اتھارٹی پر بحال نہیں کرسکتے آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ اور یہ ممکن نہیں ہوسکتا کہ ٹیکس ادا کیے بغیر آپ ترقی کریں۔ ملک خیرات پر نہیں چل سکتا اس کے لیے ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.