ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی فتح، جاپان کو 2-1سے شکست

image

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔ 

بدھ کے روز چین کے شہر ہولنبئر کے موکی ہاکی ٹریننگ بیس میں کھیلے گئے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-1سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹی۔ 

پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے گرین شرٹس کو برتری دلائی لیکن جاپان نے دوسرے کوارٹر میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

میچ کے دوسرے کوارٹر کے دسویں منٹ میں سفیان خان نے پاکستان کے لیے دوسرا گول سکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ 

واضح رہے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں یہ تیسرا میچ تھا، اس سے قبل جنوبی کوریا اور ملیشیا کے خلاف ہونے والے دونوں میچز 2-2 گولز سے برابر رہے تھے۔ 

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا میچ چائنہ کے خلاف 12 ستمبر اور انڈیا کے خلاف 14 ستمبر کو ہوگا۔ 

ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو آج کی جیت کے بعد پاکستان کی ٹیم دوسرے نمبر پر آچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا سرفہرست ہے، چائنہ تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے، ملیشیا پانچویں اور جاپان چھٹے نمبر پر ہے۔  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.