ٹوٹنہم کے روڈریگو پر ساتھی کھلاڑی پر نسل پرستانہ تبصرے کا الزام

image

یوراگوئے کے مڈفیلڈر روڈریگو بینٹینکر پر انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے جنوبی کوریائی باشندوں کے بارے میں جارحانہ لفظ استعمال کرنے کا الزا م عائد کیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روڈریگو بینٹینکر نے لندن کے ٹوٹنہم کلب کے اپنے جنوبی کوریائی ساتھی کھلاڑی سون ہیونگ من کے بارے میں نسل پرستانہ تبصرہ کیا تھا۔

انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے جنوبی کوریائی باشندوں کے بارے میں جارحانہ تبصرہ کرنے کے تین ماہ بعد روڈریگو پر یہ الزام عائد کیا ہے۔

جون میں یوروگوائے کے ایک ٹیلی ویژن شو میں روڈریگو بینٹینکر سے ٹوٹنہم  کے جنوبی کوریائی کھلاڑی کی جرسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا ’سون کا؟‘ ، یہ سون کا کزن بھی ہو سکتا ہے کیونکہ یہ سب دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں۔

یوراگوئے کے مڈفیلڈر نے کہا تھا اس جواب پر بعد میں جنوبی کوریائی ساتھی کھلاڑی سون ہیونگ من سے معذرت بھی کی تھی۔

بینٹینکر نے انسٹاگرام پر ہیونگ من سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا ’یہ ایک ’بہت برا مذاق‘تھا اور میں کبھی بھی آپ کی بے عزتی یا آپ کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا تھا۔

یوراگوئے کے مڈفیلڈر نے سون ہیونگ من سے معذرت بھی کی تھی۔  فائل فوٹو اے ایف پیانگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے رپورٹ میں کہا ہے بینٹینکر پر الزام ہے کہ انہوں نے ’غیر مناسب حرکت کی یا توہین آمیز یا گالی کے الفاظ استعمال کیے یا  ان الفاظ سے کھیل کو بدنام کیا۔

فٹ بال ایسوسی ایشن نے مزید کہا مڈ فیلڈر نے ایک سنگین خلاف ورزی کی ہے کیونکہ ان کے الفاظ میں  قومیت یا نسلی پرستی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

یوراگوئے کے مڈ فیلڈر روڈریگو بینٹینکر کو الزام کا جواب داخل کرانے کے لیے 19 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے اور تب تک ٹوٹنہم کے مڈفیلڈر کو کھیلنے کی اجازت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.