ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی چین کے خلاف 1-5 سے کامیابی

image

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

چین کے شہر ہولنبئر میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے پہلے کوارٹر کے آٹھویں منٹ پہلا گول عبدالرحمان نے کیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول تیسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں ندیم احمد نے کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے تیسرا گول چوتھے کوارٹر کے 15ویں منٹ میں شاہد حنان نے کیا۔

چین کے خلاف چوتھا گول ندیم احمد نے چوتھے کوارٹر کے چوتھے منٹ میں کیا۔

پاکستان کی جانب سے پانچواں گول شاہد حنان نے کیا جنہوں نے میچ کے آخری 23 سیکنڈ میں مجموعی طور پر گیند دوسری مرتبہ جال میں پہنچا کر ٹیم کو 1-5 کی فیصلہ کن برتری دلوا دی۔

چین کی جانب سے میچ میں واحد گول چوتھے کوارٹر میں گاؤ جیشانگ نے کیا۔

ایشین چیمپیئنز ٹرافی  ہاکی ٹورنامنٹ میں یہ پاکستانی ٹیم کا چوتھا میچ تھا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی تھی۔

اسی طرح ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 گول سے برابر کرنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ پاکستان اور ملایئشیا کے درمیان میچ بھی 2-2 گول سے برابر رہا۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ 14 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.