سمندری طوفان فرانسائن امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

image

لوزیانا: سمندری طوفان فرانسائن امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوزیانا کے ساحلی شہر مورگن سٹی سے رہائشیوں کا بڑے پیمانے پر انخلا کر دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے نیو اورلینز، الاباما اور فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان

شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.