اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مونال اور لا مونٹانا کا قبضہ حاصل کرلیا

image

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مونال اور لا مونٹانا کا قبضہ حاصل کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ نے مونال اور لا مونٹانا کو سیل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے، انتظامیہ اور پولیس نے معاونت فراہم کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف، سی ڈی اے، انتظامیہ اور وفاقی پولیس اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں میں تقریباً 18 سال قبل شروع ہونے والا مونال ریسٹورنٹ 11 ستمبر 2024 کو ختم کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

یہ بھی ذہن میں رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں سال 11 جون کو مارگلہ نیشنل پارک میں مونال سمیت تمام ریستورانوں کو تین ماہ میں مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک ہے اور قواعد کے مطابق نیشنل پارک میں کوئی بھی تجارتی سرگرمی نہیں ہو سکتی، کیونکہ ایسی سرگرمیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہیں اور ان سے جنگلی حیات متاثر ہوتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.