عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کا اعلان کردیا

image

عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے پہلی ویکسین کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم وی اے بی این ویکسین ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ہے۔ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کو ایم وی اے ویکسین لگائی جا سکے گی۔

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

خیال رہے کہ پاکستان میں ایم پاکس یا ‘منکی پاکس’ کا چھٹا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی تحصیل دیر کے رہائشی اور زمانہ قریب میں مشرق وسطیٰ ممالک کی سیاحت سے لوٹنے والے شخص میں ایم پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق ملک میں اب تک ریکارڈ کئے گئے 6 ایم پاکس کیسوں کے تمام مریض بیرونی ملک سے آئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.