سپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آٹھ اراکین اسمبلی کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کی درخواست پر جمعے کو سماعت مکمل کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے گرفتار ارکان اسمبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اراکین اسمبلی کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر کے سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی تھی۔

 پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 11 ارکان وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان کو سنگجانی جلسے کے بعد پیر کی شب اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔جلسے کے لیے جاری این او سی کی خلاف ورزی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی سخت تقاریر کے ردِعمل میں تحریک انصاف کے ان رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے احاطے سے گرفتاری پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔سپیکر نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے واقعے میں ’سکیورٹی سے متعلقہ انتظامات اور اسمبلی کی حدود میں بلا اجازت نقل و حرکت‘ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے جمعرات کی شام  ان ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے جس کے بعد جمعے کو یہ ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.