رونالڈو نے 1 بلین سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کردی

image

پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر 1 ارب فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

سعودی فٹبال کلب النصر کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے رونالڈو نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز ، چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم اسکورر کا ایوارڈ مل گیا

رونالڈو کا کہنا تھا کہ یہ کھیل کے لیے ہمارے مشترکہ جذبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے۔ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر، ہمیشہ میں نے اپنے اہلِ خانہ اور آپ کے لیے پرفارمنس دی ہے.

پرتگالی اسٹار نے مزید لکھا کہ اب ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں، آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.